رحیم یار خان پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران مطلوب ڈاکو احمد بکھرانی نے سرینڈر کر دیا۔
ڈی پی او کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکو احمد بکھرانی کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر تھی،اب تک ہیڈ منی والے 24 خطرناک ڈاکو سرینڈر کر چکے ہیں۔
پنجاب پولیس کے کامیاب آپریشنز، مزید 25 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا
کچہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 66 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے، 101ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار جبکہ 320 ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بدنام زمانہ ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے پررحیم یارخان پولیس کو شاباش دی ہے۔
