پی ایس ایل 11 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو118رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256رنز کاہدف دیاتھا،256رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 137رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیون جیکبز34رنز بناکر ٹاپ اسکورررہے،پشاور زلمی کے محمدباسط اور علی رضا نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

ناقابل شکست شاندار سنچری بنانے پر بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی سرفہرست ہے ،جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
