واشنگٹن: معروف امریکی ریپر آئس اسپائس کے منہ پر خاتون نے تھپڑ مار دیا۔ تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف امریکی ریپر آئس اسپائس لاس اینجلس کے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست کے ساتھ موجود تھیں کہ اس دوران ایک خاتون ان کے پاس آئی اور بار بار سوالات کرنے لگی۔
بات چیت کے دوران اچانک خاتون نے ریپر کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔ جس کے بعد موقع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس میں دیگر افراد کو بھی موجود دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کے بعد ریپر کے وکیل نے تصدیق کی کہ ان کے مؤکل پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا۔ اور اس حوالے سے پولیس کو رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی فلم اسٹار نتھالی بائے 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ حملہ آور خاتون کی شناخت ویاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے اپنے مؤقف میں دعویٰ کیا کہ ریپر نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس کے دوست کا فون بھی پھینکا، جس کے بعد اس نے ردعمل میں تھپڑ مارا۔
