کراچی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شہر کے علاقے ملیر سے تقریباً 24 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث جھٹکے نسبتاً ہلکے مگر محسوس ہونے کے قابل تھے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہریوں میں خوف کے باعث کچھ دیر کیلئے معمولات زندگی متاثر رہے۔
حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
