ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی فوج کے یومِ قیام کے موقع پر قوم اور افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے ملک کی سالمیت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے زوردیا کہ ایرانی فوج نہ صرف بری بلکہ بحری سرحدوں کی بھی انتہائی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ حفاظت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن ہمیشہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے ہیں تاہم مسلح افواج کی بروقت کارروائیوں اورقربانیوں کے باعث یہ تمام عزائم ناکام ہوئے۔
آبنائے ہرمز میں دو تجارتی جہاز فائرنگ کی زد میں آ گئے، رائٹرز
سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ فوج دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر قومی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔
انہوں نے فوجی جوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گا اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
