پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد ایل پی جی بھی سستی ہو گئی۔
آبنائے ہرمز کھلنے کے بعدایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 390 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے سرکاری قیمت 304 روپے مقرر کی گئی ہے، عام مارکیٹ میں اب بھی اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی فروخت نہیں کی جا رہی ہے۔
جس کا بوجھ عام عوام پر پڑ رہا ہے، یاد رہے کہ ملک میں ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کر دی ہے۔
حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، مٹی کا تیل اور ڈیزل سستا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے، جس کا فائدہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی صورت میں عوام کو ملنے کا امکان ہے۔

2 Comments
Sukkur me abe 450 LPG chal raha Hy Koi pochne wala ni Hy
Itni kam krne ki kia zaroorat thi