حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اہم اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جو قومی مفاد اور پائیدار بہتری کے لیے ضروری ہو۔ pic.twitter.com/m15DK5HK0t— Awais Leghari (@akleghari) April 17, 2026
وزیر توانائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔
پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
یہ اقدام قومی وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/JkadLwSNM7— Awais Leghari (@akleghari) April 17, 2026
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا، فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔
حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، مٹی کا تیل اور ڈیزل سستا
اویس لغاری نے کہا کہ ان شا اللہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو، حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔
