وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر انطالیہ نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ایمانوئل میکرون کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرمشاورت
وزیر اعظم شہباز شریف کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے،وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
