لاہور: پاکستانی اداکارہ فضا علی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع کلپ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک فیملی لمحہ تھا جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
فضا علی کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے وضاحتی بیان جاری کیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں فضا علی نے کہا کہ مارننگ شو سے وائرل ہونے والا کلپ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا۔ جس کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا، تاہم اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو نوٹس، فضا علی سے واقعے پر وضاحت طلب
اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کی اس حرکت سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں، اور وہ اپنے مداحوں کی عزت کرتی ہیں اور آئندہ بھی اپنے کام میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔
