رواں سال فروری میں ہونے والے تین روزہ بسنت تہوار پر 20 کروڑ روپے کے اخراجات آئے،بسنت تہوار کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بسنت اخراجات پرسپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لیے مجموعی طور پر 26 کروڑ روپے مانگے تھے۔محکمہ خزانہ پنجاب کی سفارشات پر حکومت نے صرف 20 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے۔
لاہور ہائیکورٹ نے بسنت منانے کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
تین دن میں 600 ڈرائیورز کے کھانے پر 12 لاکھ کے اخراجات ہوئے ،بسوں کے پیٹرول پر 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ،انتظامی سطح پر تقریبات پر اخراجات کا تخمینہ 10 کروڑ لگایا گیا۔بسوں کی برانڈنگ پر بھی 10 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے ۔
محکمہ خزانہ نے 6 کروڑ کم کر کے 20 کروڑ کی منظوری دی۔لاہور انتظامیہ کی بھیجی گئی تفصیلات پر اخراجات اور فنڈز کی منظوری دی گئی،محکمہ خزانہ نے اخراجات کو قواعد کے تحت ریگولرائز کر دیا۔
