اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان پر حملہ کر دیا۔
اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے تازہ حملے میں ایک اہم رابطہ پل تباہ کر دیا گیا جس کے باعث جنوبی لبنان کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں اور ممالک سے منقطع ہو گیا۔ یہ بات ایک سینئر لبنانی سیکیورٹی عہدیدار نے بتائی۔
عہدیدار نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں آمد و رفت اور سپلائی لائن شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کشیدگی کم کرنے کے لیے گنجائش نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل متوقع ہے۔
ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی اور لبنانی قیادت کے درمیان تقریباً 34 سال بعد باضابطہ بات چیت ہونے جا رہی ہے، جو خطے میں امن کے لیے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
