آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر نشے میں ڈرائیونگ کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں چند دن کی چھٹیوں پر آسٹریلیا واپس گئے تھے۔
سڈنی کے مشرقی علاقے میں ایسٹر سنڈے پر پولیس نے انہیں روک کر ٹیسٹ لیا تو نشے کی مقررہ حد زیادہ ہونے پر انہیں گرفتار کرکے مزید ٹیسٹ کے لیے ماروبرہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔
رائلے روسو پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے
ڈیوڈ وارنر اس معاملے میں 7 مئی کو ڈاؤننگ سینٹر لوکل کورٹ میں پیش ہوں گے۔ وارنر کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
واضح رہے واقعے کے ایک روز بعد نیو ساؤتھ ویلز نے مشکل میں پھنسے ڈیوڈ وارنر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
