گمبٹ میں خاتون کاروکاری کے الزام میں قتل کر دی گئی، ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
گمبٹ کے قریب ٹنڈو مستی میں خاتون کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، ٹنڈو مستی پولیس کے مطابق مقتولہ روبینہ چانڈیو کو اس کے اپنے ہی رشتہ داروں نے سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو گولیاں مار کر قتل کیا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، واقعہ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹنڈو مستی پولیس اسٹیشن پر چار افراد پر مقدمہ درج کر دیا ہے جن میں سے دو مرکزی ملزمان قیصر چانڈیو اور محمد چانڈیو کو گرفتار کر لیا ہے۔
ای چالان کے نام پر جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے ڈیجیٹل فراڈ، شہریوں کیلئے وارننگ جاری
مزید دو افراد کی تلاش جاری ہے ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
