انتخابات 2018 : مالاکنڈ کے 29 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

مالاکنڈ: 29 پولنگ اسٹیشنز انتہائی اور 206 حساس قرار |humnews.pk

مالاکنڈ: 25 جولائی 2018 کومنعقد ہونے والے عام انتخابات میں مالا کنڈ میں قائم 336  پولنگ اسٹیشنوں میں سے 29 انتہائی حساس اور 206 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مالاکنڈ میں کل 336 پولنگ اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے 29 پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 1،228 لیویزاہل کاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ انتخابات کے دن امن وامان کو یقینی بنانے کےلیے سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی خدمات سرانجام دیں گے۔

انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں انتخابی امیدواروں سمیت سیاسی کارکنوں اور عام افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

انتخابی امیدواروں کے شہید ہونے سے کئی انتخابی حلقوں میں انتخابات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات کے دن امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔


متعلقہ خبریں