اسلام آباد: ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ان کی اولین ترجیح ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ایک اور مرحلے کے مذاکرات جلد اسلام آباد میں ہونے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم دوسری جانب کی صورتحال واضح نہیں۔ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ہی ہمارے ترجیح ہو گی۔
غیر ملکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود رواں ہفتے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔ تاکہ امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی اس امکان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور اسی ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کو وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے ممکن بنایا، جے ڈی وینس
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پہلے ہی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر چکا ہے۔ جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اہم مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔
