امریکی صدر ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ پر اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر ڈیلیٹ کر دی۔
امریکی صدر نے اس تصویر میں خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا تھا۔ تصویر کے پوسٹ کیے جانے کے بعد ٹرمپ پر مسیحی رہنماؤں نے توہین مذہب کے الزامات لگائے۔
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب آیا تو اسے ختم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
دوسری جانب ٹرمپ نے شیئر کی جانے والی تصویر کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا انہوں نے خود کو ڈاکٹر جیسا بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کا انداز ریڈ کراس کے ورکر جیسا تھا۔
ٹرمپ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پیج پر تقریباً 12 گھنٹے تک رہی جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
