حکومت نے عازمین حج کو سعودی سم کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزات مذہبی امور کے مطابق ہر عازم حج کو سعودی عرب میں سم کارڈ بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا، 40 دن قیام پر 600 لوکل و انٹرنیشنل منٹس اور 40 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا بھی مفت ملے گا۔
عازمین حج کیلئے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ، وزیر مذہبی امور
وزات مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ شارٹ پیکج والوں کو 300 لوکل و انٹرنیشنل منٹس اور25 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا مفت دیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ منٹس کال کرنے اور وصول کرنے کیلئے استعمال ہوں گے، عازمین حج حکومت کی طرف سے دی گئی سم کے علاوہ کوئی اور نہ خریدیں۔
