ٹک ٹاک نے پاکستان میں بزنس گروتھ کے لیے اپنے نئے ایڈ ٹولز متعارف کرا دیے ہیں۔
اس نئے پلیٹ کو “ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر” کا نام دیا گیا ہے، جو کاروباری اداروں کو ایسے جدید ٹولز فراہم کرتا ہے جن کے ذریعے وہ ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہدفی ناظرین (target audience) تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک متاثر ہوسکتی ہے؟ اہم خبرسامنے آگئی
اس بزنس ایڈز منیجر کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مؤثر مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے برانڈز کی ترقی کے لیے پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔
اس سسٹم کے ذریعے صارفین اپنے اشتہاری نظام کو نہ صرف آسانی سے ترتیب دے سکتے ہیں بلکہ اسے مؤثر انداز میں بہتر بھی بنا سکتے ہیں۔
یہ اقدام پاکستان میں مقامی کاروباروں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے ٹک ٹاک کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔ اس سے قبل بھی پلیٹ فارم کی جانب سے #GrowWithTikTok جیسے تربیتی پروگرام متعارف کرائے جا چکے ہیں، جن کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو تخلیقی صلاحیتوں، عملی تربیت اور بہترین حکمتِ عملیوں کے ذریعے اپنی آن لائن موجودگی مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یوٹیوب پریمیئم سبسکرپشن کی قیمتوں میں اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق، ایک عالمی جائزے میں ٹک ٹاک صارفین کی بڑی تعداد نے اعتراف کیا کہ وہ پلیٹ فارم پر اشتہارات کے ذریعے نئی مصنوعات اور برانڈز سے متعارف ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، ایک بڑی شرح نے کہا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے انہیں ایسی مصنوعات اور برانڈز دریافت ہوئے جن کے بارے میں وہ پہلے آگاہ نہیں تھے، جس سے پلیٹ فارم کی مؤثر مارکیٹنگ صلاحیت واضح ہوتی ہے۔
