ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے سے خالی ہاتھ واپس جائیں گے۔
القدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ پورے خطے میں مضبوط اور مؤثر انداز میں موجود ہے اور دشمنوں کا انتظار کر رہا ہے۔
ایران سے بہت سی باتوں پر سمجھوتا ہو چکا، یورینیم پر اختلاف برقرار ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اورصہیونی ریاست کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ یمن، باب المندب اور بحیرہ احمر سے کس طرح خالی ہاتھ واپس ہوئے، اور اس بار بھی انہیں خطے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے ، امریکا نے جہازوں کو روکنے یا قبضے میں لینے کی بھی دھمکی دی ہے۔
