سپریم کورٹ: انجم عقیل کی نااہلی کی درخواست خارج

این اے 46

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے انجم عقیل کی نااہلی کی درخواست خارج  کر دی ہے جبکہ پی پی 240  بہاولنگر سے آزاد امیدوار فضل محمود کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

انجم عقیل کے خلاف ان کے حلقے کے ایک ووٹر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انجم عقیل کے خلاف فوجداری کارروائی جاری ہے اس لیے انہیں الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات نہیں کیے، اگر آپ نے اپنا قانونی حق استعمال نہیں کیا تو ہم کیوں مداخلت کریں، انہوں نے کہا کہ درخواست گزار چاہے تو الیکشن کے بعد قانونی چارہ جوئی کر سکتا ہے۔

ایک اور کیس میں سپریم کورٹ نے پی پی 240  بہاولنگر سے آزاد امیدوار فضل محمود کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تاہم اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فضل محمود کی کامیابی عدالتی فیصلے سے مشروط  ہو گی۔

پی ٹی آئی امیدوار ممتاز احمد مہاروی نے فضل محمود کے کاغزات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی، ان کا موقف تھا کہ فضل محمود کے کاغذات نامزدگی جعلی ڈگری کی بنا پر 2008 میں مسترد ہو چکے ہیں اس لیے فضل محمود کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اب الیکشن روکنا مشکل ہوجائے گا، امیدوار کو نااہل کرنے سے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کرنا پڑے گی سے جس سے مسائل پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں