اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان سے براہ راست مذاکرات فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
نیتن یاہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکرات کا محور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے،اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن کے قیام پر ہوگا۔
ٹرمپ کا نیٹو کو مدد کیلئے جہاز ، فوجی دستے بھیجنے کا الٹی میٹم
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو لبنان میں حملے بند کرنے کا کہا،ٹرمپ نے جنگ بندی مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیل کو لبنان پر حملے روکنے کا کہا تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
امریکا ایران جنگ بندی سفارتکاری کی کامیابی ہے، پاکستان کا کلیدی کردار رہا، رضوان سعید شیخ
دوسری جانب لبنانی صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز اور براہ راست مذاکرات کے آغاز کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تک لبنان کو مثبت ردعمل ملا ہے ، لبنان کی موجودہ صورتحال کا واحد حل اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا حصول ہے۔
علاوہ ازیں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے، اسرائیل اور لبنانی حکام کے درمیان مذاکرات امریکی وزارت خارجہ میں ہوں گے ۔
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
سینئر لبنانی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کی کوئی جگہ یا تاریخ فی الحال طے نہیں ہوئی ، مذاکرات کا ماڈل وہی ہوگا جو پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا جنگ بندی کے معاہدے کا ہے۔
یاد رہے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کو اسلام آباد میں ہونگے، دونوں ممالک کے وفود کی پاکستان آمد جلد متوقع ہے۔
