اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاک افغان ایکشن پلان کے تحت پانچ ورکنگ گروپس تشکیل دے دیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچوں ورکنگ گروپس میں رابطہ کاری بہتربنانے پراتفاق ہوا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان افغانستان ایکشن پلان ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیکریٹری خارجہ نے28 رکنی وفدکی قیادت کی۔
افغان ڈپٹی وزیرخارجہ حکمت کرزئی نےافغان وفدکی قیادت کی۔
پاکستانی وفد میں انٹیلی جنس اورفوجی حکام بھی شامل تھے۔
اجلاس میں دونوں وفود کے درمیان علاقائی امن و سلامتی، افغان مہاجرین کی واپسی اور دہشت گردی کےخاتمے پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
پاک افغان ایکشن پلان دونوں ممالک کو اداروں کی سطح پر بات چیت کے لیے فورم فراہم کرتا ہے۔