شکر گڑھ: بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف) نے 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد نعیم کو تشدد کرکے شہید کردیا۔
بی ایس ایف کے اہلکار ذہنی معذور نوجوان کوورکنگ باؤنڈری کے قریب سے اٹھا کر لے گئے تھے۔
محمد نعیم پاکستان کے سرحدی علاقے چک جمیل کا رہائشی تھا جو غلطی سے زیرولائن کے قریب چلا گیا تھا۔
بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پاکستان بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہے۔