پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں دو سابق کپتانوں کو شامل کر لیا ہے۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تازہ معلومات کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد کو قومی سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اس شفیق بدستور شامل ہیں، جس کے بعد کمیٹی اب چار اراکین پر مشتمل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق بین الاقوامی امپائر علیم ڈار نے تین روز قبل سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
