مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے افغان رجیم کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کئے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے افغان جارحیت کا بھرپورجواب دیا، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کا مؤثر اور منہ توڑ جواب جاری
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کاحل بات چیت سے ہی ممکن ہے، افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
