کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور ان کا علاج مکمل طور پر جاری ہے۔
ہم نیوزکے پروگرام” فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ بانی کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے اور اس کے لئے تمام ضروری چیک اپ کیے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی فرمائش پرشفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹرزکوبھی بانی کے معائنے میں شامل کیا گیا، بانی کی بہنوں نے ملاقاتوں کو سیاسی رنگ دے دیا جبکہ مائیں اوربہنیں سب کی مشترکہ ہوتی ہیں۔
یاسمین راشد کا نوازشریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
اختیار ولی خان نے کہا کہ 2024 میں بانی کے ساتھ ملاقاتوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں تھی، پابندی اس وقت لگائی گئی جب ملاقات کے بعد سیاسی بیانیہ بنایا گیا۔
کوآرڈینیٹر وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ ضروری چیز بانی کی صحت تھی، جس پر توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے سہیل آفریدی کے بیانات کو سنجیدہ نہ لینے کی بات بھی کی اور وضاحت کی کہ کسی بھی مریض کے معائنے کے دوران مختلف چیک اپ کیے جاتے ہیں تاکہ مکمل طبی جائزہ لیا جا سکے۔
