اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کرا دی گئی۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بھابی اور بھتیجا شامل تھے، ملاقات میں فیملی معاملات اور بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج پر بات کی گئی۔
عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
واضح رہے آج بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا، تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔
