لیپ ٹاپ آج کل ہمارا کام، پڑھائی اور تفریح کا لازمی حصہ بن گیا ہے، لیکن اسے گود میں رکھ کر استعمال کرنا صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ لیپ ٹاپ گرم ہوتا ہے اور اس سے نکلنے والی شعاعیں (EMF) جسم پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اثرات فوری طور پر نظر نہیں آتے، لیکن وقت کے ساتھ صحت کے مختلف مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ اسی لیے بہتر ہے کہ لیپ ٹاپ ہمیشہ ڈیسک، میز یا لپ ڈیسک پر رکھا جائے۔
انڈہ صحیح ہے یا خراب؟ گھر بیٹھے جاننے کا آسان طریقہ
لیپ ٹاپ گود میں رکھنے کے نقصان دہ اثرات:
1. کینسر کا خطرہ: مسلسل گرمی اور شعاعیں طویل عرصے میں کچھ بیماریوں یا کینسر کے خطرات کو بڑھا سکتی ہیں، خاص طور پر حساس جسمانی اعضاء کے لیے۔
2. جلد کا نقصان: گرم لیپ ٹاپ سے جلد جل سکتی ہے یا اس پر داغ اور جلن پیدا ہو سکتی ہے۔
3. گردن اور کمر کا درد: لیپ ٹاپ گود میں رکھنے سے بیٹھنے کی پوزیشن خراب ہوتی ہے، جس کی وجہ سے گردن اور کمر میں درد، سٹنٹ پوزیشن اور دیگر جسمانی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
4. نیند متاثر ہونا: ٹاپ کی سکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی نیند کے ہارمون (میلاٹونن) کو متاثر کر سکتی ہے، جس سے نیند کا معیار خراب ہو سکتا ہے اور آپ دن بھر تھکن محسوس کر سکتے ہیں۔
5. حاملہ خواتین کے لیے خطرہ: حاملہ خواتین کے لیے لیپ ٹاپ کی گرمی اور شعاعیں بچے کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں، اس لیے انہیں بھی لیپ ٹاپ گود میں رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔
تھائی لینڈ کے نجی وائلڈ لائف پارک میں وائرس کی وجہ سے 72 چیتے ہلاک
6. تولیدی اعضاء پر اثر: گرمی اور شعاعیں مردوں میں نطفے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور خواتین میں بھی اثرات ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق لیپ ٹاپ کو ہمیشہ کسی میز یا لپ اسٹینڈ پر رکھیں تاکہ جسم محفوظ رہے اور کام بھی آسانی سے ہو۔
