سوشل میڈیا پر راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر کی ایک کم عمر لڑکی سے شادی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ دولہا شادی کی تقریبات میں پُراعتماد اور خوش نظر آ رہے ہیں، جبکہ دلہن بھی مطمئن دکھائی دے رہی ہیں۔
تھائی لینڈ کے نجی وائلڈ لائف پارک میں وائرس کی وجہ سے 72 چیتے ہلاک
ویڈیو میں دولہا اپنے نوجوان دلہن کو پھولوں کے کنگن پہنا رہے ہیں اور پھر اسے اپنی گاڑی میں بٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دلہن خوش نظر آ رہی ہیں اور خاندان والے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے خوشیاں منا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی رائے میں واضح تقسیم دیکھی جا رہی ہے۔ بعض صارفین بزرگ دولہے کی عمر کو بنیاد بنا کر حیرت اور تنقید کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد نے اسے ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے حمایت کی ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ رشتہ طے کرنے میں عمر واحد پیمانہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ باہمی رضامندی، قانونی حیثیت اور خاندانی اتفاق کو اہمیت دی جانی چاہیے۔
یوٹیوب کی سب سے پہلی ویڈیو میوزیم میں نمائش کے لیے پیش
دوسری جانب، کچھ صارفین نے اس موقع کو معاشرتی بحث کا حصہ بنایا اور کہا کہ معاشرے میں نکاح کو آسان اور قابل قبول بنانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اگر رشتہ قانون اور شریعت کے مطابق ہو تو غیر ضروری تنقید مناسب نہیں۔
