سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی عالمی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔
آج عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 107 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 5200 ڈالر کی سطح عبور کر گئی ہے۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور فی اونس قیمت 5138 ڈالر تھی، آج نرخ میں 107 ڈالر تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے تھی، عالمی نرخ کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں بھی آج قیمتوں میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔
