محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے، دنیا کے فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
عمران خان کی پمز اسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، انجکشن کی دوسری خوراک دے دی گئی
شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ اے کیو آئی ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں 568 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور کی فضا میں خنکی میں معمولی کمی آئی ہے، لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
