مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی بڑی وکٹ گرا دی۔
پی ٹی آئی کے سابق ممبر اسمبلی راجہ مجاہد نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا اعلان کردیا۔ تقریب میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور حنیف عباسی نے شرکت کی۔
اہم سیاسی رہنما کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
اس موقع پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں، آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ن لیگ ہی کامیاب ہو گی، آزاد کشمیر کی سیاست میں جو بھی ہوسکا وہ کریں گے۔
واضح رہے جولائی میں آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔ سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
