محکمہ موسمیات نے رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔ 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
رمضان المبارک میں 10 ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟طریقہ کار سامنے آگیا
فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے ، چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہو گی اور 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہو گی۔
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہو گا، جس سے چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ بیشتر حصوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جو چاند کی رویت کیلیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔
