لاہورمیں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اوربیٹی مین ہول میں گرگئیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہور انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع جھوٹی ہے، جس جگہ نشاندہی کی گئی وہاں کسی انسان کا ڈوبنا تکنیکی طور پر ناممکن ہے،سیوریج لائن کا معائنہ کیا، لیکن معلوم ہوا کہ وہاں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
کراچی میں ایک اور بچہ مین ہول میں گرکرجاں بحق
ریسکیو 1122 پنجاب کا داتا دربار کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے ، ایم ڈی واسا لاہور کا کہنا ہے کہ پوائنٹ ون پر ہم نے دو بار ٹائر گزارا لیکن کچھ نہیں ملا،ریسکیو نے پوائنٹ ون کو بند کر دیا ہے،اب پوائنٹ ٹو پر سرچنگ جاری ہے۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ اور لیول اتنا نہیں ہے کہ اس میں کوئی شخص بہہ جائے،معاملہ مشکوک ہونے کے بھی چانسز ہیں،حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین کو معطل کر دیا گیا،واسا حکام کو فوری ریلیف آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات نہ اپنانے پر کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی ہو گی۔
لودھراں میں بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، مریم نواز نے ڈی سی کو ہٹا دیا
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بھی معطل کر دیا گیا، سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے ساتھ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں،پولیس نے شک کی بنیاد پر شوہر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
خاتون کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا اور کہا بیٹی کو قتل کیا گیا، سسرالیوں کو گرفتار کیا جائے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیوریج ہول میں کسی انسان کا ڈوبنا تکنیکی طور پر ناممکن ہے۔
کراچی: انتظامی لاپرواہی، ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی
ریسکیو کی ٹیمیں نالے کے 4 مختلف پوائنٹس پر تلاشی میں مصروف ہیں، اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔
