لاہور میں پیپلز پارٹی نے ناراض کارکنوں کو منانے اور پارٹی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا، کمیٹی کے کنوینئرعثمان سلیم ملک جبکہ سیکریٹری نسیم صابر چوہدری مقررکئے گئے ہیں۔
کمیٹی کے دیگرممبران میں نرگس فیض، اختر علی، رانا عرفان احمد، اویس مشتاق اورخیام حفیظ شامل ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کی قائمقام صدر سے ملاقات، تیراہ میں انخلاء اور امدادی اقدامات زیر بحث
ذرائع کے مطابق کمیٹی سابق تنظیمی عہدے داروں سے انکے تحفظات تحریری شکل میں حاصل کریگی اوران مسائل کا غیرجانبدارانہ جائزہ لے کرپارٹی قیادت کے سامنے سفارشات پیش کرے گی۔
اس اقدام کا مقصد پارٹی کے اندرونی اختلافات کو ختم کرنا اور کارکنوں کے اعتماد کو دوبارہ بحال کرنا ہے، کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد سے پیپلزپارٹی کی تنظیمی بنیادیں مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
