گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان، گڈ گورننس اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنرنے وادی تیراہ سے عارضی انخلاء کی صورتحال، متاثرین کی فوری امداد اور صوبے میں جاری حفاظتی اقدامات سے بھی صدر کوآگاہ کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ انجمن ہلال احمر ضم اضلاع برانچ تیراہ میں متاثرین کی مکمل امداد میں مصروف عمل ہے۔
شدید برفباری میں پھنسے افراد کو PRCS کے عملے کی جانب سے اشیائے خوردونوش، ادویات اور دیگر ضروری سامان فوری طور پر پہنچایا گیا۔
قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا اہم دورہ کرینگے
تحصیل باڑہ میں تیراہ سے عارضی انخلاء کرنے والے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔
قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے تیراہ سے انخلاء کرنے والے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ضم اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے عوام کی ملک و قوم کے لیے قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔
انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کی بہادری اورقربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، قائمقام صدر نے مزید کہا کہ صوبے میں پائیدار امن ہی ترقی و خوشحالی کا آغاز کرسکتا ہے اور ضم اضلاع کے عوام کی ترقی و خوشحالی ان کا مشن ہے۔
