3 فروری کو شَبِ برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کے حوالے سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
گزشتہ سال سندھ حکومت نے شب برات پر تعلیمی اداروں کے لیے تعطیل کا اعلان کیا تھا، تاہم اس سال تعطیل کے اعلان کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔ تعطیل کا فیصلہ ہونے کی صورت میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نےبھی 2026 کیلئے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پاکستان میں ہر سال شعبان کے مہینے کی پندرہویں شب یعنی شَبِ برات عقیدت اور روحانی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس شب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مساجد اور دیگر مقامات پر خصوصی قرآنی نشستیں، سیمینارز اور محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
