خیبر پختونخوا میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے صوبے میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن سے منسلک کر دیا ہے۔
آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور کاروباری افراد کے لیے ریلیف متوقع
محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک سی پی فنڈ رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو نان کمپلائنٹ قرار دیا جائے گا۔ 20 فروری کے بعد سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹر نہ ہونے پر تنخواہ جاری نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین سی پی فنڈ اسکیم کے اہل نہیں۔
