بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
صوبائی حکومت نے زکوۃ فنڈ میں موجود 4 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دے دیئے ، صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد محکمہ مذہبی امور کی تقریباً 450 اسامیاں ختم ہو گئیں۔
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
محکمے کی جائیدادیں، گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو منتقل کیے جائیں گے۔ محکمہ مذہبی امور کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صوبائی سیکرٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم و نسق کو دے دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اضلاع میں تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژن کا عملہ کمشنر کے سپرد کیا جائے گا۔
