ہری پور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے خلاف جاری نوٹس پر کارروائی روک دی گئی۔جسٹس ارشد علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی۔
دو، تین دن میں تیراہ آپریشن نہ روکا گیا تو نئی حکمت عملی بنائیں گے ، سہیل آفریدی
جسٹس ارشد علی نے وکیل سے سوال کیا کہ نوٹس پر الیکشن کمیشن کا کوئی فیصلہ آیا ہے؟وکیل نے پشاورہائیکورٹ کو جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی آیا ہے۔
پشاورہائیکورٹ نے کہا کہ ہری پور ضمنی الیکشن میں جاری نوٹس پرعدالت کا آرڈر واضح ہے، الیکشن کمیشن آج کیس سن لے، کوئی فائنل آرڈر نہ کرے۔
8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ، سہیل آفریدی
وکیل نے کہا کہ آج نوٹس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا ہے۔
