رمضان المبارک میں مستحق افراد کو فی کس 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
مستحقین بینک آف پنجاب کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی اے ٹی ایم سے رقم نکلوا سکیں گے۔
پنجاب حکومت کے رمضان پیکیج سے تقریباً ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے، پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا مستحق افراد کو مفت سولر سسٹم اور سولر آلات دینے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے 20 لاکھ سے زائد ‘نگہبان کارڈز’ جاری کیے جائیں گے، جن کے ذریعے نقد رقم کی وصولی اور اشیائے ضروریہ کی خریداری ممکن ہو گی۔ صوبے بھر میں کارڈز کو فعال بنانے کے لیے 136 مراکز قائم کیے جائیں گے۔
