وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی طور پر لازم وفاقی فنڈز کی عدم ادائیگی شدید مالی بحران کا باعث بن رہی ہے،فنڈز کی منتقلی میں مسلسل تاخیر صوبائی گورننس اور سروس ڈیلیوری کو متاثر کر رہی ہے۔
8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ، سہیل آفریدی
صوبائی بجٹ آئینی مالی حقوق کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا، اصل ریلیز بجٹ اہداف سے کم رہی،قومی ذمہ داریوں کا مالی بوجھ غیر متناسب طور پر صوبے پر ڈالا جا رہا ہے۔
نیٹ ہائیڈل پرافٹ، آئل اینڈ گیس رائلٹیز اور این ایف سی منتقلی آئینی واجبات ہیں،وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب روپے کے بجائے 604 ارب روپے موصول ہوئے۔
مالی شارٹ فال نے کیش مینجمنٹ، بجٹ عمل درآمد اور عوامی خدمات متاثر کیں،ضم اضلاع کیلئے صوبائی مختص رقم 292 ارب اور وفاقی ریلیز اب تک 56 ارب روپے ہے ۔
دو، تین دن میں تیراہ آپریشن نہ روکا گیا تو نئی حکمت عملی بنائیں گے ، سہیل آفریدی
سہیل آفریدی نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ وفاقی واجبات کی فوری اور غیر مشروط ادائیگی کی جائے، تاخیر سے مالی دباؤ بڑھے گا۔
ضم شدہ اضلاع کے فنڈز آئینی تقاضوں کے مطابق فراہم کرنے،معاملے کی سنگینی کے پیش نظر وزیر اعظم کی فوری ذاتی توجہ کا مطالبہ کیا گیا۔
