ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلاء کے حوالے سے وفاقی حکومت کے بیان پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل آ گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ تیراہ سے لوگوں کے انخلاء سے متعلق وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے، وفاق آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنےکی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
دو، تین دن میں تیراہ آپریشن نہ روکا گیا تو نئی حکمت عملی بنائیں گے ، سہیل آفریدی
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں ، خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔
شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی آپریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف بارہا واضح کر چکے ہیں، امن جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی ، نقل مکانی کرنیوالوں کے لیے 4 ارب روپے کے اجراء پر وفاق کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
