نیب میں 17 افسران کے تبادلے و تقرریاں

حسن و حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کے 17 افسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرز نیب ہیڈکوارٹر نیاز حسن اور محسن مجید کا تبادلہ نیب لاہور کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور عبیداللہ اعظم کو نیب راولپنڈی بھیج دیا گیا ہے اور 19ویں اسکیل کے غلام رسول ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کے پی ہوں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور رفیع اللہ کا تبادلہ نیب ہیڈکوارٹر میں کر دیا گیا ہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کراچی عدنان عباس کو نیب لاہور بھیج دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی واصف بھٹی نیب لاہور میں ذمہ داری سر انجام دیں گے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد ساجد  نیب بلوچستان میں فرائض سر انجام دیں گے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ  احکامات کے مطابق 18ویں اسکیل کے احمد رضا ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ہیڈکوارٹر تعینات کردیے گئے ہیں۔ نیب کے پی کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وقاص احمد اور محمد قدیر کو نیب لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب راولپنڈی کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد رضا اور آصف لیاقت کا تبادلہ نیب لاہور کر دیا گیا ہے۔ 18ویں اسکیل کے ناصر رضا اور آصف محمود کو بھی نیب لاہور بھیج دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرز وقاص رفیق اور خالد محمود بھی نیب لاہور میں ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں