وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے رقم 1 لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کر دیا۔
سہیل آفریدی کی زیر صدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اورعمائدین پر مشتمل جرگہ ہوا۔ جرگے نے وزیر اعلیٰ پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ، سہیل آفریدی
جرگے میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا، شرکاء نے مستقل امن کے قیام بارے تجاویز پیش کیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے قبائلی مشران، عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، 2018 میں مکمل امن قائم ہو چکا تھا، اب حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو انگریزی زبان استعمال کرنے پر سخت تنقید کا سامنا
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کا مؤثر طریقہ قبائلی مشران اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ سازی ہے، ہم کسی بھی ناکام پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
