راجن پور پولیس نے کچہ عمرانی، سکھانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں کچے کے ڈاکووں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے کئی ٹھکانے اور بنکرز مکمل تباہ کر دیئے۔
ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے گولہ باری کی گئی ، کارروائی کے دوران 11 ڈاکوؤں نے بھاری اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔
صوبائی وزیر سے ڈاکووں نے موبائل اور نقدی چھین لی
انہوں نے کہا کہ گرفتار ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، جنہیں قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائے گی۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ مزید کئی ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔
