ن لیگ کے مرکزی رہنما کوثر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن امن و قانون کی بات کبھی نہیں کرتے بلکہ ہر معاملے کو تصادم کی طرف لے جاتے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگوکرتے ہوئے کوثر کاظمی نے کہا کہ اگر کسی فہرست میں نام شامل نہ ہو اور قانون کے مطابق روکا جائے تو اس پر لڑائی شروع کردینا پی ٹی آئی کی پرانی روش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام رکاوٹوں اور دباؤ سے گھبرانے والے نہیں، وہ حالات کا سامنا کرنا جانتے ہیں اور کسی بھی انتشار کا حصہ نہیں بنتے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر قانون شکنی اور بدامنی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
خواجہ آصف کی سہیل آفریدی پرتنقید، آئینی عہدوں کی عزت متاثر ہونے پرتشویش
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کریں تاکہ ملک میں استحکام اور جمہوری عمل کو نقصان نہ پہنچے۔
