معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ 3دن کا دورہ لاہور مکمل ہوا،ہم اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،دورہ لاہور میں ہم نے توقع سے زیادہ اپنے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورمیں ہمیں جان بوجھ کر سرکاری طور پر ہینڈل کیاگیا،اس دورے کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسفندیار ولی نے شفیع جان کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
ہمارے کارکنوں کو ہمارے پاس آنے سے روکا گیا،مزار اقبال کو لوگوں سے خالی کروایا گیا، فوڈ اسٹریٹ کو بند کیا گیا،ہمارے80لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی،1100لوگوں کو گرفتارکیا گیا۔
سیکیورٹی کے بہانے ہماری موومنٹ روکی جاتی تھی،ہم نے خوف کے بت توڑ دیئے ہیں۔
