ایف بی آر نے ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز(shugar mill) سیل کردیں۔
ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام حکومت کی جانب سے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق اٹھایا گیا ہے،ہائی رسک سیکٹرز میں سیلز ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
تمام انفورسمنٹ اقدامات قانون کے مطابق، شفافیت اور مروجہ قانونی طریقۂ کار کو یقینی بناتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ قانون کی پابندی کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے مساوی مسابقتی ماحول برقرار رکھا جا ئے گا۔
رضاکارانہ کمپلائنس کرنے والی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت انفورسمنٹ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔
