حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کر دی

Abu Obaida

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے آج جاری کردہ ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ سمیت دیگر کمانڈروں کے جان بحق کی تصدیق کی۔

بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ اور حکم العیسیٰ بھی شہید ہوئے۔

نئے ترجمان نے ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت سے متعارف کروایا اور محمد السنوار کے بارے میں کہا کہ وہ القسام کے سابق سربراہ محمد الضیف کے بعد بریگیڈ کے سربراہ تھے۔

حذیفہ الکحلوت القسام کے میڈیا ونگ ’الاعلام العسکری‘ کے سربراہ تھے اور انہوں نے گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے تک القسام کے ترجمان کی ذمہ داریاں سنبھالی، ان کے دور میں میڈیا ونگ کو جدید خطوط پر منظم کیا گیا۔

صدر پیوٹن کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی کوشش، روس کا یوکرین پرالزام

نئے ترجمان نے اعلان کیا کہ حذیفہ الکحلوت اپنے پیچھے لقب ’ابو عبیدہ‘ چھوڑ گئے جبکہ حماس کی طرف سے جاری بیان میں نئے ترجمان کا نام بھی ابوعبیدہ بتایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp